چینی نائب وزیراعظم کی بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک رہنماوں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔
چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔اوورچک کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن نے دو بار بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کیا ہے، جس سے چین روس تعلقات کی ترقی کی راہ کی نشاندہی ہوتی ہے۔ فریقین کو سربراہان مملکت کی سفارتکاری کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے تاکہ عالمی امن و استحکام کے لیے مضبوط یقین فراہم کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ ڈنگ شوئی شیانگ نے بوآو میں لاؤ س کے وزیر اعظم سونگ سائی، مائیکرونیشیا کے نائب صدر پالک، منگولیا کے پہلے نائب وزیر اعظم اور اقتصادی ترقی کے وزیر گنٹمور، قازقستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سکلیار، انڈونیشیا کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اور علاقائی ترقی اگوس اور پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ لینگر سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کے وزیر
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔