اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ اور سیشن کورٹس میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ عید کی تعطیلات
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔