شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و عیسائی رہنما بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، اس موقع پر پاکستان بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس و مظاہرے ہونگے، جس میں عوام اپنا مثالی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ علماء و خطبہ جمعہ اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر خطابات دینگے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن یے، حماس، حزب اللہ، انصار اللہ یمن سمیت تمام مقاومتی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے راہ مقاومت نے خطے میں اسرائیل و امریکا سمیت استعماری طاقتوں کے غرور کو چکنا چور کر دیا، گریٹر اسرائیل اب خطے میں نہ پورا ہونے والا صہیونی خواب بن جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حسن نصر اللہ، اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت 120 اہم کمانڈر راہ مقاومت شہید ہوئے، لاکھوں فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، بہت جلد قبلہ اول بیت المقدس آزاد اور اسرائیل مکمل نابود ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ جائے گا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان

---فائل فوٹو 

جماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔

منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، سستے گھروں کی اسکیم سمیت اہم فیصلے متوقع
  • مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایا جائے گا
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کا انعقاد
  • کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے