دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے، پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکرسے ملاقات کے موقع پر کیا۔ملاقات میں جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا ۔
مزید پڑھیں: انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں، محسن نقوی
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گرد حملوں میں شہید افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا.
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔