دیامر: بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر گزشتہ رات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
-— فائل فوٹو
دیامر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ رات سے شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے۔
پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان، لوٹر، ہربن، چلاس گلگت سیکشن بونرداس اور گندلو کے مقامات پر بند ہے۔
شاہراہِ قراقرم گزشتہ رات سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اوچھار کوہستان کے مقام سے بند ہوگئی ہے ۔
شاہراہِ قراقرم کی مختلف مقامات پر بندش کے باعث گلگت سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
شاہراہِ قراقرم کے بند ہونے سے عید پر گھر واپس جانے والے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ گزشتہ رات سے مقامات پر کے باعث
پڑھیں:
پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور:پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جب کہ بارش کے امکان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔