گجرانوالہ:

سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد ادریس ، عمر فاروق ، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھجوایا اور وہاں سے غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔

شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔ ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔

ملزم اللہ دتہ نے بھی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اوربھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، جنہیں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یورپ بھجوانے بھجوانے میں شہریوں کو

پڑھیں:

کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار

’جیو نیوز‘ گریب

کراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • لگتا ہے بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کریگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار