کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے : آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔جولی کوزیک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر الگ الگ فنڈز کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 28 ماہ کے عرصے میں 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کلائمیٹ فنانسنگ پاکستان کو ارب ڈالر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا ’علم پیکٹ پروگرام‘ کیا ہے؟
خیبر پختونخوا حکومت نے برطانوی حکومت کے ترقیاتی ادارے ایف سی ڈی او کے تعاون سے ’علم پیکٹ پروگرام‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس اہم اقدام کا مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کے اسکولوں میں داخلے کو یقینی بنانا اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
’علم پیکٹ پروگرام‘ کے اجراء کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی، برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن، محکمہ تعلیم کے افسران اور شراکت دار اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں 24 لاکھ بچوں کو اسکول لانے کے لیے کیا پلان ترتیب دیا جارہا ہے؟
پروگرام کے تحت صوبے کے 8 اضلاع — بٹگرام، مانسہرہ، صوابی، بونیر، شانگلہ، خیبر، مہمند اور ڈی آئی خان — میں 80 ہزار آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ پروگرام پر برٹش کونسل کے ذریعے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت کا مشن بچوں کو صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ معیاری تعلیم دینا ہے۔ رواں سال کے دوران ہر بچے کے لیے میز و کرسی کی فراہمی اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے تحت رواں مالی سال میں کل بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اب تک 13 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 10 لاکھ بچوں کو رواں تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں لانے کا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیے اقتصادی سروے: پاکستان نے آئی ٹی، ٹیلی کام، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیا کیا؟
علم پیکٹ پروگرام کیا ہے؟علم پیکٹ پروگرام کے تحت اساتذہ کی جدید تربیت، پیرنٹس ٹیچرز کمیٹیوں اور اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کی استعداد کار میں اضافہ، بچیوں، نادار بچوں، خصوصی بچوں اور اقلیتی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ، بچیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی آگہی مہم، مفت کتابیں، اسٹیشنری اور اسکول بیگز کی فراہمی جبکہ میرٹ پر 18 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔
علم پیکٹ پروگرام خیبر پختونخوا میں تعلیمی بہتری کی جانب ایک مضبوط قدم ہے جو نہ صرف شرح خواندگی میں اضافے کا سبب بنے گا بلکہ معیار تعلیم کو بھی بلند کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور علم پیکٹ پروگرام