ملتان، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، عزاداری ونگ اور علماء ونگ کے زیراہتمام القدس ریلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہانیہ، یحیی السنوار اور سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر وحدت یوتھ، عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت، مجلس اتحاد بین المومنین، جامعہ شہیدمطہری کے زیراہتمام امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین فلسطین و غزہ ،یمن و پاراچنار کی حمایت میں مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، سید نوید عباس شاہ، علامہ طاہر عباس نقوی، جواد رضا جعفری، علامہ امیر حسین ساقی، علامہ مجاہد جعفری، سید ثقلین نقوی نے کی۔ جبکہ خواتین ریلی کی قیادت خانم تصدق زہرا قاضی اور خانم ساجدہ بتول گردیزی نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا یہ احتجاج فقط ایک اجتماع نہیں بلکہ اللہ کے دین کی حمایت اور مظلوموں کے حق میں ایک آواز ہے، یوم القدس مظلومین جہان کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ القدس محض ایک شہر نہیں بلکہ امت مسلمہ کے ایمان، غیرت اور اسلامی تشخص کی علامت ہے۔
علامہ غلام مصطفی انصاری نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہانیہ، یحیی السنوار اور سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے، اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، آج پوری دنیا اسرائیل کو ایک ظالم فرعونی ریاست کے طور پر جانتی ہے۔ انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا غزہ کے مظلوموں نے اپنے صبر و استقامت سے پوری دنیا کو فلسطین کی تحریک مزاحمت کی طرف متوجہ کیا ہے، آج فلسطین عالم انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آزادی فلسطین و مسجد اقصی کی منزل قریب آ چکی ہے۔
علامہ طاہر عباس نقوی نے کہا امریکہ و اسرائیل نے مل کر غزہ و فلسطین میں 50 ہزار بے گناہ انسانوں کا قتل کیا ہے، لہذا اُمت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے ظلم و بربریت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے، خانم تصدق زہرا قاضی اور خانم ساجدہ گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کنیزان سیدہ زینب کبری کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہر دور میں ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی رہیں گی، غزہ کی مظلوم ماں بہنوں کی جرات و بہادری اور صبر کو سلام پیش کرتی ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔ریلی میں علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ ہادی حسین، حسنین انصاری، زاکر صابر خان، ملک عمران، ناصر گردیزی سمیت بچوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں اسرائیل و امریکہ کے پرچم اور ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے نے کہا دیا ہے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان بھر کے طلباء کے لیے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے۔
اس اسکیم میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت رجسٹرڈ تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا منصوبہ ہے۔
اس اسکیم کا مقصد لیپ ٹاپ کے جدید ترین ماڈلز فراہم کرکے طلبہ کی فزیبلٹی کو بڑھانا ہے تاکہ طلبہ تعلیمی کورسز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ حکومت نے بہتر رسائی کے لیے مخصوص ایپس لانچ کی ہیں، طلباء ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
طلباء سے درخواست ہے کہ وہ 20 مئی 2025 تک اپنی درخواست جمع کرائیں۔
پی ایم یوتھ لیپ ٹاپس کے لیے اہلیت کا معیار
درست طالب علم:
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کے مطابق فی الحال اندراج شدہ طالب علم ہونا چاہیے۔
درست CNIC/B-فارم:
ایک درست قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا B-فارم ہونا ضروری ہے۔
اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیا:
طلباء کا داخلہ ایک تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی ادارے (HEI) میں ہونا چاہیے، بشمول پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں، کالجز، اور الحاق شدہ کالج۔
مخصوص پروگرام کے تقاضے:
پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم فل، یا اس کے مساوی 18 سالہ پروگرام۔
4 سالہ یا 5 سالہ بیچلر ڈگری پروگرام (صبح اور شام)۔
پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے الحاق شدہ کالجوں کے طلباء عموماً نااہل ہوتے ہیں۔
تعلیمی کارکردگی:
اگرچہ تمام ذرائع میں واضح طور پر ذکر نہیں کیا گیا ہے، کچھ اسکیموں میں مخصوص تعلیمی کارکردگی کے تقاضے ہو سکتے ہیں، جیسے کہ کم از کم GPA یا کورس کی تشخیص میں فیصد۔
پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ کو کیسے اپلائی کریں۔
اسکیم کے لیے درخواست دینے کے لیے، طلبہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کی ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk کے ذریعے دیکھیں، جہاں وہ اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
یا طلباء بہتر رسائی کے لیے آفیشل ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اینڈرائیڈ طلباء کے لیے، آپ https://tinyurl.com/3y9czkpj لنک کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آئی فون استعمال کرنے والے کے لیے لنک https://tinyurl.com/4hkykyx6 کے ذریعے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
بیک وقت پینشن اور تنخواہ لینے پر پابندی عائد