ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد، مظفرگڑھ، کوٹ دو، لیہ، سمیت پورے جنوبی پنجاب میں جمعتہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا گیا، اس سلسلہ میں شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اظہر عباس شیرازی، علامہ غضنفر علی حیدری اور جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود اخوانی نے کی جبکہ علامہ سید علی سجاد نقوی، علامہ تنویر الکاظم گیلانی، سید محمد رضا شاہ نقوی، مولانا امجد علی خان، مولانا جعفر حسین قریشی، صابر خان، بشارت عباس قریشی، مولانا تنویر حسین، حاجی طاہر حسین نمبردار، مصور حسین نقوی، سید انیس حیدر نقوی، علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مجاہد حسین صدیقی، سید علی قاسم نقوی، الطاف حسین جعفری، مشتاق حسین، حاجی اقبال حسین، کامران حیدر، مہدی حسین لنگاہ، محمد یوسف، اصغر بخاری، آصف گردیزی، احمد عباس، وقار نقوی، افضل جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے کے موقع پر القدس ہمارا ہے"، "اسرائیلی جارحیت نامنظور" اور "فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، امریکہ، اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے نعرے لگائے گئے، مظاہرے میں شیعہ میانی، سوتری وٹ، مظفراباد، دائرہ بستی، شیر شاہ سمیت دیگر علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں شرکا نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علما کونسل مرکز تبلیغات کے رہنما علامہ اظہر عباس شیرازی، علامہ غضنفر علی حیدری اور جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا، بار بار کے معاہدوں کے باوجود اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی سے اپنے ظلم سے باز نہیں آ رہا، مظلوم فلسطینی اپنی ہی سرزمین پر بے گھر ہو چکے ہیں، جہاں نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ ہی بچے، یہ سب کچھ اسلامی ممالک کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے، جو اسرائیل کے ظلم کو روکنے میں بے بس ہیں، آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مظاہرے کا مقصد اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابلِ قبول ہیں، بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اسرائیل کا اس پر ناجائز قبضہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل و غارت گری عالمی انسانی حقوق کے منہ پر طمانچہ ہے، مگر عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اور القدس، مظلوم فلسطینیوں کی ازادی ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ وہ دن دور نہیں جب شیعہ علما کونسل اسلامی ممالک اسرائیل کی اسرائیل کے کے رہنما کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان واقعہ: علماء نے مقتولہ کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
پاکستان علما کونسل نے ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مقتولہ بانو کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت، آئین اور ملکی قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
علماء کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قتل میں ان کی رضامندی شامل تھی، جو شرعی و قانونی لحاظ سے قابلِ گرفت ہے۔ علما نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے بیانات قاتلوں کے لیے سہولت کاری کے مترادف ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین، مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق ایسے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا، چاہے مقتول کا قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ معافی دینا چاہے۔ یہ اقدام نہ صرف شریعت بلکہ ملکی آئین و قانون کے بھی برخلاف ہے۔
مولانا اشرفی نے مزید کہا کہ مقتولہ کے والدین کا یہ بیان انہیں بھی اس ظلم میں شریک ٹھہراتا ہے، لہٰذا ان کا کردار بھی تحقیقات کا حصہ ہونا چاہیے۔
علماء کونسل نے بلوچستان میں پیش آنے والے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ علماء نے کہا کہ چاہے مجرم کوئی قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو، شریعت کا حکم ہے کہ اسے اس کے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔
علماء کونسل نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Post Views: 7