اسلام ٹائمز: قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا، اسکے باوجود قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی ریلیوں کا اہتمام چھٹہ بل سرینگر، حسن آباد، بمنہ، بڈگام، ماگام اور کرگل لداخ میں ہوا۔ قصبہ ماگام، بڈگام اور سرینگر میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں قدس ریلیوں میں علماء کرام، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام و دانشوروں نے یوم القدس کی اہمیت و افادیت اور فسلطین پر اسرائیلی تسلط کے بارے میں تفصیلی خطابات کئے۔ ریلیوں میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھرپور نفرت اور مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا گیا۔ ریلی میں شریک نوجوانوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر غاصب اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس دوران فلسطین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مستضعفین کے ساتھ حمایت و ہمدردی کا اعلان کیا گیا۔ ادھر قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا اس کے باوجود قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ریلیوں میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔

قدس ریلی کے پیش نظر مودی حکومت نے میرواعظ عمر فاروق کے آج صبح سے ہی نظربند رکھا تھا جبکہ سرینگر کی تاریخی و قدیم جامع مسجد کو نمازیوں کے لئے بند رکھا گیا۔ اپنے ایک بیان میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر بھی جامع مسجد سرینگر لوگوں کے لئے بند ہے اور میں جمعۃ الوداع کے دن بھی گھر میں نظربند ہوں۔ میرواعظ کشمیر نے حکام سے سوال کیا کہ جب حالات معمول پر آنے کے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں تو پھر کشمیر کی مذہبی شناخت اور وابستگی کے اس اہم ترین مرکز کو بار بار کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگوں کے مذہبی رسومات پر عمل کرنے کے بنیادی حق کو کیوں روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے نام پر حکمرانی کرنے والے وادی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اس سنگین ناانصافی اور جامع مسجد کو بار بار بند کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے سے خود کو بری نہیں کرسکتے۔ سرینگر کے مرکز میں واقع کشمیر کی مرکزی مسجد کی بندش کو وادی میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قدس ریلیوں ریلیوں میں کے ساتھ

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ، احتجاج، ریلیوں، دھرنوں و عوامی اجتماعات پر پابندی، دفعہ 144 میں 7 دن کی توسیع
  • پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • رنگِ ادب کا اقبال عظیم نمبر
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی فوٹیج لیک کرنے پر اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر برطرف
  • وادی سون، غیرقانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 گرفتار، 19 مقدمات درج