لاہور: 14 ملین ٹن کوڑے کو سولر پارک اور شہری جنگل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فوٹو: بی بی سی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 43 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کے 1.3 کروڑ ٹن کچرے کو ملک کے پہلے شہری جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اگست 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کرنے کے منصوبے سے انشا اللّٰہ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کاربن اور اسموگ فری مستقبل کےلیے پُرعزم ہے، عالمی ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی جدید اقدامات کو وسعت دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کرنے پر مریم اورنگزیب، ٹیم روڈا، ایل ڈبلیو ایم سی اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے. جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں.شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں. دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔