برطانوی پارلیمان کا اسٹار آف پاکستان ایوارڈ، فیروز خان کے نام
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
برطانوی پارلیمنٹ نے اداکار فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا۔
ہاؤس آف لارڈز میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں فیروز خان کو اسٹار آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی شریک تھیں۔
ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا جس میں دیگر برطانوی رکن اسمبلی بھی موجود تھے۔
تقریب میں فیروز خان کے مداحوں سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا سے وابستہ معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر فیروز خان نے برطانوی پارلیمنٹ اور تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔
فیروز خان نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کی اور مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔
یاد رہے کہ رواں برس ہی یہ ایوارڈ بشریٰ انصاری اور ہانیہ عامر کو بھی مل چکا ہے جب کہ گزشتہ برس ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیروز خان
پڑھیں:
برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
لاہور:قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔
یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔
انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔