چینی کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ وفاقی وزیرکا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیئے،ادارہ شماریات نے چینی 163 روپے کلو ہونے کے وفاقی وزیر رانا تنویر کے دعوے کی نفی کردی
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت180روپے تک ہے،چینی کی اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو ہے،کراچی،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور کےشہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں ، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے61 پیسے کمی ہوئی،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168 روپے80 پیسے فی کلو پر آگئی،گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے41پیسے فی کلو تھی، نائب وزیراعظم نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلومقرر کرنے کا اعلان کیا تھا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی اوسط قیمت
پڑھیں:
پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔