اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے حالیہ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ مارچ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے اور اس حق کے استعمال میں خواتین، بچوں اور بزرگوں پر کسی بھی قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنے، لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔ بیان میں امید کا اظہار کیا گیا کہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں یہ پرامن جدوجہد مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کی جانب مؤثر پیش رفت کا باعث بنے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان کے اختر مینگل لانگ مارچ

پڑھیں:

کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-28

 

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی: سندھ نیشنل کانگریس کے ارکان لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • غنی امان کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • لاہورمیں زیرِ زمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے نیا منصوبہ شروع
  • لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے کا منصوبہ 
  • خالد مقبول صدیقی کا اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پنجاب اسمبلی کی حمایت کا اعلان