برسلز سے جاری ایک بیان میں انھوں نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی طرف سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں ”را“ پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر ملکی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب کر دیا ہے جبکہ را نے اسی طرح امریکہ میں بھی ایک اور سکھ رہنماء کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک کے اندر بھی مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ اس نے حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی رضا سید نے

پڑھیں:

بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار

بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔

پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔

سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد جعلی تصاویر اور بھارتی وزارتِ خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی نقلی مہریں بھی برآمد کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پر بیرون ملک موجود شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شک ہے۔ ملزم کو جعلسازی، نقلی شناخت اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزمات کا بھی سامنا ہے۔

پولیس نے عمارت سے جعلی سفارتی پلیٹس کی حامل چار گاڑیاں اور تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے اور مختلف کرنسیوں میں کیش برآمد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • ’ بھارتی شہریوں کو نوکری پر رکھنا بند کرو‘ امریکی صدر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت 
  • امریکی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمت پر نہ رکھیں، ٹرمپ کی ہدایت
  • بھارت: غیرملکی کے نام پر ملک بدری، نشانہ بنگالی بولنے والے مسلمان
  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار، شہباز شریف
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام