لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی میں خلیج علی امین گنڈاپور کی پیدا کردہ نہیں، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے خلیج پیدا ہوئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیوں ایسے اتحاد کا حصہ بنیں گے جس سے فائدہ پی ٹی آئی کا ہو، لگتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی پہلے ضم اضلاع میں تھی، اب کرک کوہاٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ کے پی میں پارٹی صدور بنے تھے یہ پہلے بھی صدور رہ چکے ہیں، ان پارٹی صدور کو علی امین گنڈاپور نے ہٹادیا تھا، اب جو پارٹی صدور بنائے گئے ہیں لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ رکھا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی امین گنڈاپور پی ٹی ا ئی لگتا ہے نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔