رشمیکا مندنا ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا ایک فلم کیلئے کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں، فوربز انڈیا نے رپورٹ جاری کردی۔
جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نہ صرف ٹالی ووڈ بلکہ اب لالی ووڈ پر بھی راج کرنے کو تیار ہیں۔ جو عید پر بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ باصلاحیت اداکارہ رشمیکا مندنا پشپا اور اینیمل جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد اب ہندوستانی سنیما کی صف اول کی خواتین میں سے ایک ہیں۔ وہ ان دنوں تقریباً ہر بھارتی فلم کے لیے بنیادی انتخاب میں سے ایک ہیں۔
اس تناظر میں فوربس انڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ رشمیکا صرف ایک باصلاحیت اداکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ملک کی اعلیٰ ترین اور مہنگی اداکارہ بھی ہیں۔
فوربس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رشمیکا منڈنا کو فی فلم 10 کروڑ روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رشمیکا کے حیدرآباد، بنگلورو، ممبئی اور کورگ کے اپنے گھر میں 70 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
جنوبی بھارتی اداکارہ کو نہ صرف تامل انڈسٹری بلکہ اب بالی ووڈ انڈسٹری کا بھی اولین انتخاب سمجھا جانے لگا ہے اور وہ آنے والے وقتوں میں بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو ٹکر دے سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رشمیکا مندنا
پڑھیں:
اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔
ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
Post Views: 3