کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکے کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔ سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کر دی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بنوں: بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیابنوں میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا شین کنڈی میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے قریب ہوا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں امیری کے مقام پر پک اپ گاڑی سٹرک کنارے نصب بارو دی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے میں جمعیت علما اسلام ف کے مقامی رہنما اور 2 خواتین جان بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے وقت پولیو مہم سے رہ جانے والوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کا دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، علاقے کی ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔