میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
میانمار میں شدید زلزلے پر گہرا دکھ ہوا ہے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے میانمار کے رہنما مین آنگ ہلینگ کے نام میانمار میں آنے والے زلزلے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔
ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میانمار میں شدید زلزلے پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے جس سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں اور متاثرین کے لیے پر خلوص ہمدردی کا اظہار کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین اور میانمار ہم نصیب معاشرے میں دکھ سکھ کے شریک ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھائی چارہ پایا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین میانمار کو درکار امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرین جلد از جلد اس آفت پر قابو پا کر اپنے گھر دوبارہ تعمیر کر سکیں۔اسی روز، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی میانمار میں آنے والے زلزلے پر مین آنگ ہلینگ کو تعزیتی پیغام بھیجا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میانمار میں زلزلے پر ہوا ہے
پڑھیں:
زمین لرز اٹھی ،ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت، پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔لاہور کے مضافات سرگودھا، چنیوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اس کے علاوہ زلزلے کی گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔