عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( اتوار) 30مارچ کو ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
(جاری ہے)
ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر26گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31مارچ کوہونے کے قوی امکانات ہیں،غروبِ شمس وقمر کے درمیان فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔کراچی 69منٹ ،جیوانی 71کوئٹہ اور لاہورمیں 74منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں عیدالفطر 31مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پڑھیں:
پنجاب میں مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع
پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، مجوزہ بلدیاتی قانون کیلئے بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پر قائم ہونے والی اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ عوامی نمائندے ہوں گے، ذرائع کے مطابق مجوزہ بلدیاتی قانون میں خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے انتخاب براہ راست کرنے کی تجویز ہے۔ تجاویز بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ قانون کا جائزہ لیے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے اجلاس میں سامنے آئیں، پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے چیئرمین پیر اشرف رسول نے کی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے اقلیتی نمائندگان کا انتخاب براہ راست کیا جائے، اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب سے عوامی مسائل فوری حل کرنے ساتھ حقیقی قیادت سامنے آئے گی۔ تجویز حکومتی رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے پیش کی۔ بلدیات کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مجوزہ قانون قائمہ کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔ فیلبوس کرسٹوفر نے کہا کہ اقلیتی نمائندگان کے براہ راست انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی میں پہلے ہی اتفاق رائے موجود ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے بلدیات مجوزہ قانون کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں حتمی رپورٹ منظوری کیلئے پیش کرے گی۔