ہنگو میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیز رفتار
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔