کراچی: چھری کے وار سے ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ایک شخص کو چھری کا وار کرکے قتل کردیا گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے یثرب گوٹھ ندی کے کنارے نامعلوم ملزمان نے چھری کے پے درپے وار کرکے 24سالہ عبدالعالم ولد گل نور کو قتل کردیا جس کی لاش پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے اسپتال منتقل کی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او خالد عباسی نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو ملزمان نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔