حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کیلئے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔
نائب امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔
کراچی میں نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں جمعرات کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو اسکول کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔