سٹی42: شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع ہے" کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے مومنین نے یہ روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔

لاہور اور  پاکستان بھر  کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل کی جا رہی ہیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس مقدس مہینے کے دوران اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر کے رحمتِ الٰہی کی استدعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

 شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے کے بعد  رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف ختم ہو گیا۔  گھر میں اعتکاف کرنے والی خواتین نے  روزہ افطار کرنے کے بعد اعتکاف ختم کیا اور اعتکاف گاہوں  سے اٹھ گئیں۔

لاہور میں منہاج القرآن ادارہ نے خواتین کے لئے شہر اعتکاف مین الگ اعتکاف گاہ بنائی تھھی جہاں پانچ ہزار خواتین نے اعتکاف کیا۔   شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ان خواتین نے اعتکاف ختم کر دیا اور  اپنے گھروں کو واپسی کے لئے سامان باندھ لیا۔

لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 

مردوں نے مساجد میں اعتکاف کیا تھا، انہوں نے بھی  چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف تمام کر دیا۔ اس وقت ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کو مساجد سے رخصت کرنے کی روایتی تقاریب ہو رہی ہیں جن میں اعتکاف کرنے والوں کے اقارب، محلے والے نمازی شریک ہیں۔ علما حضرات  اعتکاف کی عبادت کی فیضیلت بیان کر رہے ہین اور رمضان کی اس سب سے بڑی نعمت سے مستفیض ہونے والوں کو خصوصی دعائے خیر کے ساتھ ان کے گھروں کو رخصت کر رہے ہیں۔

بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس

ملتان

 فرزندانِ توحید کے عزیزو اقارب اعتکاف سے اٹھانے کے لیئے پہنچ گئے

 ملتان میں فیضانِ مدینہ میں ہر سال 2 ہزار سے پچس سو فرزندانِ توحید معتکف ہوتے ہیں۔ اعتکاف کرنے والوں نے اس موقع پر کہا،   ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے اس نیک عمل کے لیے چنا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شوال کا چاند میں اعتکاف نے کے بعد رہی ہیں کے لئے

پڑھیں:

جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع

جاپانی نجی خلائی کمپنی آئی اسپیس کا بغیر انسان کے چاند پر اترنے والا خلائی جہاز "Resilience" ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ 

کمپنی کے مطابق، لینڈر چاند کی سطح پر اترنے کی کوشش کے دوران فرش سے ٹکرا گیا اور اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

یہ آئی اسپیس کا دوسرا مشن تھا، اور دو سال میں یہ دوسری بڑی ناکامی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لینڈر چاند کی سطح سے فاصلہ صحیح طریقے سے ناپنے میں ناکام رہا، جس کے باعث وہ اپنی رفتار کم نہ کر سکا۔

ٹوکیو میں مشن کی لائیو نشریات دیکھنے والے 500 سے زائد ملازمین، شیئر ہولڈرز، اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل ہال اس وقت خاموش ہو گیا جب لینڈر سے ڈیٹا کی ترسیل لینڈنگ سے صرف دو منٹ پہلے بند ہو گئی۔

ناکامی کے بعد آئی اسپیس کے شیئرز مارکیٹ میں دھڑام سے گر گئے۔ جمعہ کے روز کمپنی کے شیئرز ٹریڈنگ کے قابل ہی نہ رہے اور 29 فیصد تک کمی کے ساتھ نیچے جا گرے۔ جمعرات کو کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 110 ارب ین (تقریباً 766 ملین ڈالر) تھی۔

اگرچہ یہ ناکامی جاپان کی نجی سطح پر چاند تک رسائی میں تاخیر کا باعث بنے گی، لیکن جاپان اب بھی امریکی Artemis پروگرام کا اہم حصہ ہے، اور کئی جاپانی کمپنیاں چاند کو ایک تجارتی میدان کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شکر ہے (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہا اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا، پرویزالہیٰ
  • لاکھوں حجاج کرام حج مکمل، طواف الوداع کے لیے مکہ، پھر مدینہ روانہ
  • جاپانی کمپنی ‘آئی اسپیس’ کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ‘ریزیلینس’ لینڈر چاند پر گر کر تباہ
  • جاپانی کمپنی کا مون لینڈر ایک بار پھر ناکام، چاند پر پہنچنے سے پہلے رابطہ منقطع
  • اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما!
  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات، سنت ابراہیمی کی ادائیگی
  • آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی نوجوانوں کی چاند رات پارٹی میں بزرگوں کی شرکت
  • آسٹریلیا کے شہر میلبرین میں رنگا رنگ چاند رات پارٹی
  • قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ