چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری کی حفاظت کیلئے ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج شہریوں سے محبت، احترام اور یکجہتی کیلئے متحد ہونے کی اپیل کرتی ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر سندھ کی لاکھوں حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاکھوں حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے)
جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہا ہے کہ حج ہمیں صبر،استقامت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے،سنت ابراہیمی امت مسلمہ میں اتحاد و قربانی کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ کامران ٹیسوری نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر فتنے اور سازش سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ قوم حج کے روحانی پیغام کو اپناتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دے