عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں۔
اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔
اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جیل میں
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان