راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس گردی کی سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں وردی میں ملبوس  سب انسپکٹر ریحان خان نے ساتھیوں نے ساتھ مل کر اوسیز اور پاکستان میں بزنس کرنے والے بزنس مین  کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ریحان خان  سب انسپکٹر و حواریوں کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی ٹارچر سیل رکھنے کا بھی انکشاف ہوا، متاثرہ بزنس مین نے پولیس سے رجوع کرلیا حکام کا سخت نوٹس سب انسپکٹر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پاکستان اور یو اے ہی میں بزنس ہے یو اے ای سے بزنس کے سلسلے پاکستان آیا ہوا تھا، لاہور سے اپنی گاڑی پر واپس اپنی رہاہش گاہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آرھا تھا، لیک ویو جنکشن سے بائیں موڑا تو سامنے پنجاب پولیس کی وردیوں میں سب انسپکٹر ریحان خان اور ایک باوردی و تین سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق باوردی پولیس عملہ دیکھ کر گاڑی روک لی  تو انھوں نے گاڑی کے کاغذات دیکھانے کے لیے کہا جو دیکھا ، دییے پھر کیا کہ آپ کے پاس ہتھیار ہے جس پر میں نے انھیں اسلحہ کا لائسنس دیکھایا۔

چیک کرنے کے بعد مجھے گاڑی میں زبردستی عقبی سیٹ پر بٹھا کر اردگرد مزکورہ افراد بیٹھ گیے اور تھپڑ مارنے شروع کردیے، تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ڈبل سٹوری مکان میں لے گیے اور تشدد کرتے رہے۔

۔متاثرہ شہری  نے کہا کہ  ملزمان نے میرا ہی پسٹل کنپٹی پر رکھ کر  ایک دوسرے کو کہا لڑکی بلاؤ اسکی لڑکی کے ساتھ برہنہ ، ویڈیوز بناتے ہیں، ریحان خان سب انسپکٹر نے کہا چھڑایا اور کہا کچھ کے دیکر جان چھڑا کو، ریحان خان سب انسپکٹر نے میرے اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں۔ ٹرانسفر کرلیے پھر پرس سے 70 ہزار روپے بھی نکا لیے۔

متاثرہ شہری  نے کہا کہ ریحان  سب انسپکٹر نے 45 سو درہم بھی نکال لیے، گاڑی سے تین لاکھ روپے مالیت کے گفٹ بکس،میک بکس ،اصل رجسٹریشن بک ،دو پرفیوم ،پسٹل 30 بور اور لائسنس بھی نکال لیے، تمام اشیاء چھیننے کےبعد دھمکیاں دیتے ہوئے واپس وہیں لاکر چھوڑ دیا۔

سجاد احمد نے کہا کہ ریحان سب انسپکٹر اور اسکے چار ساتھیوں نے نقدی و قیمتی اشیاء چھنی تشدد کا نشانہ بنایا انصاف فراہم کیا جایے، سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے سخت نوٹس پر پولیس نے ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس  نے کہا کہ  ریحان سب انسپکٹر کے متعلق معلوم ہوا ہے حال ہی میں انسپکٹر عہدے پر پرموٹ ہوا ہے اور پولیس لائن راولپنڈی میں۔ تعینات ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ  درج کرلیاگیا ہے گرفتاری کے  لیے چھاپے جاری ہین جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سب انسپکٹر نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں  2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی  ویڈیو سامنے آگئی
  • مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنبوالا پولیس اہلکار گرفتار
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب