City 42:
2025-07-26@14:20:49 GMT

زلزلے کے جھٹکے، یا اللہ خیر

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

سٹی42: عید کے روز   پاکستان زلزلے سے ہل گیا۔ کئی شہروں میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس  زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلہ کے جھٹکے سندھ کے کئی شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیےگئے۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

 شہریوں  کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے کے جھٹکے

پڑھیں:

 عطا تارڑ اور  بدر شہباز  کی پی پی رہنما  قمر کائرہ کی عیادت

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی دونوں رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا عطا اللہ تارڑ نے کہا  قمر زمان کائرہ ملک کے مخلص سیاستدان اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیںقمر زمان کائرہ میرے لئے قابل احترام ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کی مکمل شفایابی کے لئے دعا گو ہیں بدر شہباز وڑائچ نے کہا  قمر زمان کائرہ نے ہمیشہ  پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے ان کی صحت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے واضح رہے  قمر زمان کائرہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دینے کا خط
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط
  •  عطا تارڑ اور  بدر شہباز  کی پی پی رہنما  قمر کائرہ کی عیادت
  • ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی، قمر زمان کائرہ
  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی
  • 9 چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ
  • نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ
  • کرایہ
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی