آرمی چیف کا عید الفطر پر وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، جوانوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی وابستگی اور قربانیاں نہ صرف ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ انہوں نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہے ہیں۔
بیان کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کی جدوجہد ہی ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔
آرمی چیف کے دورے پر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔