کوئٹہ، سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
سرفراز بگٹی اور ڈاکٹر مالک بلوچ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات میں صوبے کو درپیش مسائل اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ آج وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہاں ان سے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینٹر کبیر احمد محمد شہی، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری عبیداللہ گورگیج و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں ترقی کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی و امن ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی بلوچستان کی صورتحال پر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔