بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے کی ہدایت کی ہے، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے کی ہدایت کی ہے، اعظم سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) بانی پی ٹی آئی سے بشری بی بی، اعظم سواتی اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کی جانب سے کی گئی تعیناتیاں واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ سردارخان اوراکرام اللہ پر کرپشن کے چارجز ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میری آج بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرینگے، سردار خان اور اکرام اللہ نیازی پر کرپشن کے چارجز کے باوجود انہیں عہدے دیئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات بارے بتایا اور کہا کہ کمیٹی کے معاملات سامنے لایا جائے، انھوں نے کہا ہے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو اسپیکر کے پی اسمبلی کو مستفی ہو جانا چاہیئے، جنید اکبر کے بارے بھی بانی پی ٹی آئی کو بتایا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ان کی کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس کیا جائے، پنجاب کے معاملات پر بھی بانی کو بریف کیا بتایا عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے بانی کو ہر صورت جیل سے نکالنا ہے، علی امین گنڈا پور کرپشن کے معاملات پر خاموش نہیں بیٹھے اور علی امین گنڈا پور کی اجازت سے ہی میں بانی سے ملنے آیا ہوں۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کرونگا،،پنجاب میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس پر بھی گفت شنید ہوسکتی ہے،پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کے مطابق آج ملاقات نہیں کرائی گئی، سلمان اکرم راجہ کی مرتب کردہ فہرست کے مطابق صرف اعظم سواتی کی ملاقات کرائی گئی۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ان احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں، مبشر مقصود اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی کہتے ہیں انہیں کتابیں نہیں دی جا رہی، سات ماہ سے بچوں سے فون پر بات بھی نہیں کرائی گئی اور سیاسی ملاقاتیں بھی نہیں کرنے دی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی کے معاملات اللہ نیازی جنید اکبر نے کہا ہے کرپشن کے کا کہنا کہا کہ کی گئی
پڑھیں:
جب تک شفاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں ہوتے پی ٹی آئی کے اثاثے منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر
بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اطلاعات ہیں کہ پیسوں کی بندربانٹ ہورہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے پیسے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ کر کھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن آج وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے مصیبت میں ہیں، اکبر ایس بابر
اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی بات کی تھی، یہ خود تسلیم کرتے ہیں غیرقانونی باڈی کو جنرل باڈی کا نام دے کر الیکشنز ہوئے، ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی ڈی لسٹ ہوجائے اور پابندی لگے، یہ جس راستے پر جارہے ہیں پی ٹی آئی ڈی لسٹ ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف تحریک انصاف کا معاملہ ہی نہیں بلکہ دوسری جماعتوں میں بھی سیاسی لیڈران بلامقابلہ سربراہ منتخب ہورہے ہیں۔ جب تک انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں ہوں گے جمہوریت کی عمارت ہی قائم نہیں ہوسکتی۔
یہ بھی پڑھیے: اڈیالہ جیل پی ٹی آئی کا کیمپ آفس بنی ہوئی ہے، حکومت کو کچھ کرنا چاہیے، اکبر ایس بابر
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ مصالحتی راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے تو الیکشن کمیشن کے پاس پی ٹی آئی کو ڈی لسٹ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکبر ایس بابر الیکشنز انٹرا پارٹی الیکشنز پی ٹی آئی