وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا واجب الادا 75 ارب روپے کی ادائیگی کے لیے وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد صوبے کے اربوں روپے ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور
میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ کیا ہے کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔
خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیںلکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے۔
خط کے مندرجات کے مطابق آئین میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔
رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہےعلی امین گنڈاپور خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے، کونسل نے اس مقصد کے لئے قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ریاست نے ایک پارٹی کو ختم کرنے پر فوکس کیا تو ان کا اپنا کام رہ گیا اور دہشتگردی شروع ہوگئی، علی امین گنڈا پور
علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم سے کہا کہ آئین کے تقاضوں اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔
6 ارب روپے کی پہلی ادائیگی ہوئی تھیخط کے مندرجات کے مطابق فارمولے کے تحت صوبے کو 6 ارب روپے کی پہلی ادائیگی ہوئی تھی، پن بجلی کے خالص منافع کی شرح 1اعشاریہ 10 روپے فی کلوواٹ آور مقرر کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق عبوری طریقہ کار میں مذکورہ شرح پر سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی مقرر کیا گیا ہے، اسی طریقہ کار کے تحت واپڈا نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ادائیگیاں شروع کیں۔
انہوں لکھا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی تجاویز پلاننگ کمیشن کو ارسال کردی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 128 ارب روپے بقایاجات کی تصدیق کی گئیخط کے متن کے مطابق مالی سال 17-2016 کے مطابق خیبرپختونخوا کے 128 ارب روپے بقایاجات کی تصدیق کی گئی۔خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق دلانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پن بجلی شہبازشریف علی امین گنڈاپور مشترکہ مفاد کونسل واجبات وزیراعظم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پن بجلی شہبازشریف علی امین گنڈاپور مشترکہ مفاد کونسل واجبات وزیراعلی خیبرپختونخوا پن بجلی کے خالص منافع علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ارب روپے منافع کی کے مطابق گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی،پولیس نے کہاکہ ملزمان 5اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں،علی امین سمیت دیگرملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے،پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،علی امین سمیت پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،حماداظہر، سعید سندھو اور شہبازاحمد کے بھی وارنٹ جاری ہوئے۔
ایئر چیف کے سابق امیدوار جواد سعید کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا کا انکشاف
یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزدکررکھا ہے۔
مزید :