کس کی گرفتاری ہونے والی ہے؟ پیغام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سوشل سیکیورٹی ڈیٹا بیس سے چار لاکھ افراد کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور ذاتی معلومات چوری کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک وائس نوٹ میں کہا “میرا خیال ہے کہ کل کسی کی گرفتاری ہونے والی ہے۔” یہ بیان ایک اکاؤنٹ ڈیزائنر” کے ذریعے شیئر کیا گیا۔
مسک نے مزید کہا کہ یہ فرد سوشل سیکیورٹی نمبرز چوری کرکے انہیں فروخت کر رہا تھا تاکہ لوگ اس نظام سے ناجائز مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان کے مطابق یہ چوری غیر قانونی امیگریشن اور ووٹر فراڈ سے جڑی ہوئی ہے، کیونکہ امریکہ میں سوشل سیکیورٹی نمبر بنیادی شناختی دستاویز کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر دستاویزی تارکین وطن کو سرکاری فوائد دلوانے میں مدد کر رہی ہے۔ مسک کا کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی، میڈی کیئر، بے روزگاری الاؤنس اور ٹیکس ریفنڈ جیسے حکومتی فوائد کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے فنڈز، جو قدرتی آفات میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے مختص ہوتے ہیں، انہیں نیویارک میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے لگژری ہوٹلز کے کرایے کی ادائیگی میں استعمال کیا گیا۔
تاحال کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مسک کے ان دعوؤں پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ماضی میں ایلون مسک سوشل سیکیورٹی سسٹم کو ایک “بڑا پونزی اسکیم” قرار دے چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل سیکیورٹی
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔
صدرِ مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں بنیادی کردار پر روشنی ڈالیں گے۔صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گےاور دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہرائیں گے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
صدرِ مملکت عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔