پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا جب کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب  کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا  جائے گا، ایس پی عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات  کے اعتراف میں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس پی عائشہ بٹ محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس پی عائشہ بٹ پنجاب پولیس

پڑھیں:

راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟

معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔ 

انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9)

سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران انہیں معلوم ہوا کے ان کی گردن سے دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں 75 سے بھی زیادہ بلاک تھیں اس لئے انہوں نے فوری سرجری کروائی۔

واضح رہے کہ گردن کی اینجیو پلاسٹی ایک کم تکلیف دہ طبی عمل ہے، جو ان افراد پر کیا جاتا ہے جن کی گردن کی شریانوں میں رکاوٹ یا تنگی پائی جتی ہے خاص طور پر وہ شریانیں جو دماغ کو خون پہنچاتی ہیں۔

اس طریقہ کار کا مقصد فالج یا عارضی فالج (منی اسٹروک) کے خطرے کو کم کرنا ہوتا ہے، جو شریانوں میں تنگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتاری کے بعد رہا
  • شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
  • کون ہارا کون جیتا
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • راکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
  • صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
  • ڈاکٹر عدنان حیدر کی بوسٹن یونیورسٹی میں بطور ڈین تقرری، عالمی سطح پر خدمات کا اعتراف
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور