بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کی کہ آپ کی کیا رائے ہے، اس مسئلے کو کیسے ڈیل کرے۔ جس پر ہم نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بچیوں کو چھوڑ دیں۔ جتنی آپ کی کپیسیٹی ہے، یا پھر آپ آگے بات کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بچیوں کی گرفتاری سے مسئلے خراب ہو رہے ہیں۔ آج دیکھیں اندرون بلوچستان میں ہر جگہ جلوس ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہماری سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی تھی، آج وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہوئی ہے۔ ہماری ان دونوں سے گزارش ہے کہ آپس میں بیٹھ کر مسئلے کو حل کرے اور جو بچیاں گرفتار ہیں، انکو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تھری ایم پی او زورآوروں کا دفعہ ہے، ان سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ بلوچستان میں ڈائیلاگ شروع کرنی چاہئے، یہاں اصلاحات کریں، گورننس کو اچھا کریں، کرپشن کم، بے روزگاری ختم کریں۔ تب حالات بہتر ہونگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مالک بلوچ نے نے کہا کہ مسئلے کو
پڑھیں:
’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔
’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ نوید نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ’یسوع مسیح ہے‘ اور ’دنیا سے برائی ختم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے‘۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس نے کہا: ’کل رات شیطان نے مجھ پر حملہ کیا اور میں جیت گئی‘
یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت
نفسیاتی بیماری کا شکارعدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید کو پیرانوئڈ شیزوفرینیا ہے اور واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت بگڑ چکی تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دوا لینا بند کر چکی تھی، اور اسپتال میں داخل ہونے کے دوران بھی اس نے کئی بار پرتشدد رویہ اپنایا۔
غیر معمولی خیالات اور وہم}{استغاثہ کی وکیل کیری بروم نے بتایا کہ حبیبہ نوید خود کو لیڈی ڈیانا اور دودی فائید کی بیٹی تصور کرتی تھی اور یہ بھی دعویٰ کرتی تھی کہ وہ تابوتوں میں سوتی ہے اور ’یسوع نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا‘۔
یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا
حبیبہ نوید کے مطابق، اس نے اپنے مالک مکان کو ’برائی کا روپ‘ سمجھا اور تین بار ایک آواز نے اسے قتل کرنے کو کہا۔ اس نے پہلے براؤن کو پین سے مارا اور پھر گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اسے لگا کہ ’برائی کی روح‘ بلی میں منتقل ہو گئی، جس پر اس نے بلی کو بھی چاقو مار دیا۔
خاندانی خدشات اور اسپتال آرڈرحبیبہ نوید کے اہلِ خانہ نے واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 111 پر کال کی اور ایمبولینس بھی بلائی، مگر بروقت مداخلت نہ ہو سکی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حبیبہ نوید چرس کا کثرت سے استعمال کرتی تھی، جس سے بیماری بڑھتی گئی۔
متاثرہ شخص کی شخصیت72 سالہ مقتول کرسٹوفر براؤن ایک وکیل، باس، اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کے دفتر کی ایک ساتھی نے روتے ہوئے بتایا:
وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔ وہ صرف ایک مقتول شخص نہیں تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔
عدالتی فیصلہجج سارہ منرو کے مطابق، 2 نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حبیبہ نوید کو شدید ذہنی بیماری ہے اور اسے اپنے مرض، علامات یا حقیقت کا کوئی ادراک نہیں۔ عدالت نے اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت اسپتال بھیجنے کا حکم دیا، اور ساتھ ہی سیکشن 41 کے تحت ریسٹرکشن آرڈر جاری کیا، جس کے تحت حبیبہ نوید کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا جرم و سزا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی لیڈی ڈیانا کی بیٹی نفسیاتی امراض یسوع مسیح