بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔

سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم ’سکندر‘ ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے فلم ہٹائی جا رہی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریلیز کے تیسرے دن ہی ان کی فلم سنیما گھروں سے نقصان کے باعث ہٹائی جا رہی ہو۔بھارت کے کئی شہروں میں سنیما مالکان نے سکندر کے ٹکٹس فروخت نہ ہونے پر مقامی ملیالم انڈسٹری کی فلم ’ایل 2: امپوران‘ کے شوز رکھ لیے ہیں۔لیجنڈری اداکار موہن لعل کی یہ فلم 27 مارچ کو ریلیز کی گئی اور یہ باکس آفس پر 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی جانب سے بھی فلم کی باکس آفس پر کمائی کے اعدادو شمار جاری کیے جا رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکندر 3 دن میں بھارت سے 102 کروڑ بھارتی روپے، دنیا بھر میں 39 کروڑ بھارتی روپے یعنی مجموعی طور پر 141 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے تاہم ان اعداد وشمار کی فلم انڈسٹری کے آزاد ٹریڈ ماہرین سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے باکس ا فس پر کا بزنس کی فلم

پڑھیں:

اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا

راولپنڈی:

سعودیہ سے آنے والے شخص کا اکلوتا بیٹا، والد سے ایک کروڑ روپے لے کررفو چکر ہوگیا یا پھر اغوا، معاملہ الجھ گیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں انوکھی واردات  سامنے آئی ہے، جس میں بھاری رقم کے لیے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا ہے یا پھر بیٹا ہی ایک کروڑ روپے لے کر اپنے والد کو دھوکا دے کر فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق 45 سال سے سعودی عرب میں روزگار کے لیے مقیم شخص کے اکلوتا بیٹے نے اپنے والد سے ایک کروڑ روپے منگوائے اور اس کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے۔ والد چھٹی پر پاکستان آیا توبیٹا رقم سمیت غائب پایا، جس پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا۔

پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی  ہے۔

والد جاوید اقبال کے مطابق میرا  ایک ہی بیٹا عبداللہ خان سلفی ہے،  میں خود تقریباً 45 سال سے سعودی عرب میں ملازمت  کر رہا ہوں۔ 4 فروری 2025ء  کو  5 سال بعد چھٹی پر پاکستان پہنچا۔ میرے آنے سے تقریباً 4، 5 دن قبل میرا بیٹا عبداللہ خان سلفی میرے پاکستان آنے کی خبر ملنے کے بعد گھر سے غائب ہوگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق والد نے بتایا کہ  میرے سعودی عرب (جدہ) میں ملازمت کے دوران بیٹے نے بتایا کہ وہ  یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹر یلیا جانا چاہتا ہے۔ اس کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے پاکستانی خرچہ آئے گا۔

والد نے بتایا کہ چونکہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اور میں یہ تصور بھی نہیں  کر سکتا تھا کہ میرا حقیقی بیٹا میرے ساتھ دھو کا و غلط بیانی کر رہا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کی جمع پونچی اور کچھ قرض لے کر اپنے بیٹے کو آسٹریلیا جانے کی غرض سے ایک کروڑ روپے پاکستان بھیجے۔

پولیس کو والد نے مزید بتایا کہ  جب میں نے اسے بتایا کہ میں پاکستان آرہا ہوں تو وہ میرے آنے سے قبل ہی گھر سے تمام رقم کے ہمراہ غائب ہے۔ بیٹے کو اپنے طور پر تلاش کرتا رہا لیکن آج تک مجھے میرا بیٹا نہیں ملا۔ اس نے پیسے کس کو دینے تھے ، کہاں دیے، مجھے کچھ علم نہیں ہے۔  زندہ ہے یا کسی نے اغوا کیا ہوا ہے میرے علم میں نہیں ۔

پولیس کے مطابق  اغوا کے  جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور  نوجوان  کے ملنے پر ہی صورت حال واضح ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار
  • مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
  • چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے
  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • پاکستان ریلویز میں 30؍ارب کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ