کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ شہر میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔
وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس منگل کی رات کو معطل کر دی گئی تھی۔
آج انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا تیسرا روز ہے جبکہ ڈیٹا و انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ اور گردو نواح میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
ترجمان حکومت بلوچستان کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں موبائل فون
پڑھیں:
کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر شہریوں سے دھوکا دہی، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر فراڈ کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کارروائی شروع کر دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کو ایسے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کو کہا جاتا ہے۔
کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے صارف کو فون کال کے ذریعے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔
ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے موصول ہونے والا کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں کیونکہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مستند کوریئر کمپنیاں پارسل کی ترسیل کے لیے صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی اے صارفین کو ڈیجیٹل فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی پیغام پر عمل کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔