کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔
ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔
کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔
اس صورتِ حال میں کراچی جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11 مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بولان میل کی کوئٹہ سے
پڑھیں:
کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
—فائل فوٹوکراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔
سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔
اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔