سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔
فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی فاروق حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے فاروق حمید مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے آمین۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فاروق حمید
پڑھیں:
سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے،وہ 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل رہے،وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
پنجاب اسمبلی نےپنجاب سپیچوئل اتھارٹی ایکٹ منظور کرلیا
نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے،ان کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اورتدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔