بجلی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، گھریلو صارفین کئلیے 7.
مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کی عوام سے دوستی اور کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کے آگے بڑھا رہے ہیں۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد نواز شریف شہباز شریف مریم نواز نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان کا 22واں قافلہ روانہ کر دیا۔
امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مصر کے راستے غزہ بھیجا گیا۔ اس کھیپ میں آٹا، چاول، مکئی، ریڈی ٹو ایٹ پیکٹ، کوکنگ آئل اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
مجموعی طور پر پاکستان اب تک غزہ کے لیے 2127 ٹن امدادی سامان بھیج چکا ہے۔
اس موقع پر ایئرپورٹ پر رخصتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن این ڈی ایم اے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف