رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔ اوقات کار کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، جس کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے مطابق بجے تک
پڑھیں:
پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل
قیصر کھوکھر : پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی، تمام دفاتر میں دفتری امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔
سول سیکرٹریٹ میں آنیوالی انٹرنیٹ کیبل، سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام کے باعث منقطع ہو گئی۔ جس کے بعد سول سیکرٹریٹ میں واقع تمام دفاتر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو کر رہ گئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے دفاتر میں فائل ورک بھی رک گیا، جس سے سائلین اور دفتری اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام جاری تھا، جہاں کھدائی کے دوران مزدوروں سے انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی۔ سیکرٹریٹ کے شعبہ آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
Ansa Awais Content Writer