پاکستان کرکٹ ٹیم پر ایک بار پھر جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی سلو اوور ریٹ کے سبب جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم پر یہ جرمانہ متعین کردہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر عائد کیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں کپتان محمد رضوان کو خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 5 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا۔
میچ ریفری جیف کرو نے یہ جرمانہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.
کھلاڑیوں پر متعین کردہ وقت میں فی اوور کے حساب سے 5 فی صد میچ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عائد کیا گیا
پڑھیں:
میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز