آئی ایم ایف کا وفد آج سے پاکستان کا دورہ کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا، اخراجات پر کنٹرول اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق بات ہوگی۔
آئی ایم ایف وفد صوبوں کی طرف سے زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے اہداف مقرر کرے گا۔
اسی طرح پنشن اسکیم پر عمل درآمد کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ اور ترقیاتی پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وعدوں پر عمل درآمد کے جائزے کے بعد قرض کی اگلی قسط پر فیصلہ کیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات سے قبل ترکی میں ہوں گے،
پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔