شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے سابق وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور قومی ترقی کیلئے قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں منظور شدہ 1973 کا متفقہ آئین آج بھی جمہوری نظام کی اساس ہے، ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دیا، وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ شہید بھٹو کی بے خوف قیادت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی سیاسی رہنماں کے لیے مشعلِ راہ ہے،انہو ں نے ذوالفقار علی بھٹو کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک خودمختارملک کے طور پر متعارف کرایا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔