اسلام آباد:

غیر ملکیوں کی  ملک بدری کے سلسلے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
 

ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں (اسلام آباد راولپنڈی) میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہیں۔

اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بہارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 22 باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں سے 38 افراد کو پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق تمام افغان باشندے پرانا حاجی کیمپ میں واقع عارضی کیمپ میں منتقل کیے گئے ہیں، جہاں رجسٹریشن کے بعد تمام افراد کو لنڈی کوتل لے جایا جائے گا۔ لنڈی کوتل کیمپ میں افغان باشندوں کی بائیومیٹرک کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغان باشندوں کو بھجوایا جائے گا۔ جیلوں میں بند افغان باشندوں کو لنڈی کوتل کیمپ منتقل کردیا جائے گا۔ ملک میں سب سے زیادہ افغان باشندے صوبہ خیبر پختونخوا میں مقیم ہیں۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے باشندے 30 جون 2025 تک پاکستان میں رہ سکتے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان افغان باشندوں کو

پڑھیں:

پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں: 10برسوں میں 303 کلوگرام سمگلڈ سونا ضبط

 مریم الہٰی :پاکستان کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گزشتہ 10 برسوں میں 303 کلوگرام سے زائد سمگل شدہ سونا برآمد کیا۔

دستاویزات کے مطابق کسٹمز نے 15-2014 سے لے کر 25-2024 تک سمگلڈ سونا ضبط کیا جس کی مجموعی مقدار 7 من سے زائد ہے۔

سب سے زیادہ سمگلڈ سونا 18-2017 کے دوران پکڑا گیا، جب 58 کلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا اور سمگلنگ کے 53 کیسز دائر کیے گئے، اس کے بعد 21-2020 میں 48 کلو سے زائد سونا پکڑا گیا جس پر 62 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔

مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران سب سے کم سمگلڈ سونا پکڑا گیا جس سے سمگلنگ میں کمی کا اشارہ ملتا ہے، کسٹمز حکام نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں: 10برسوں میں 303 کلوگرام سمگلڈ سونا ضبط
  • اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • چلاس: سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں پیٹ کے امراض بڑھ گئے
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  •   راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • بھارت: غیرملکی کے نام پر ملک بدری، نشانہ بنگالی بولنے والے مسلمان
  • سینئرپی ٹی آئی رہنما اسلام آباد سے گرفتار