چیٹ جی پی ٹی کے متعلق بڑی خبر، رواں سال کا اہم ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔
Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے فیچرز کی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کے بعد دیگر اعشاریے جیسے کہ فعال صارفین، اِن ایپ ریوینیو اور ایپ ڈاؤن لوڈز نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔
SensorTower ڈیٹا کے مطابق عالمی سطح پر ڈاؤن لوڈ میں 11 فی صد جبکہ ہفتہ وار فعال صارفین میں 5 فی صد اور ریوینیو میں 6 فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی پی ٹی
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی چینی سب میرین 2026 میں فعال ہو جائے گی
پاکستان نیوی کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی پہلی چینی ڈیزائن شدہ سب میرین اگلے سال فعال ہو جائے گی۔
اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان 2028 تک 8 ہنگور کلاس سب میرینز حاصل کرے گا، اور منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہا ہے۔
ایڈمرل اشرف کے مطابق، اس منصوبے کی تکمیل نہ صرف پاکستان نیوی کی سب میرین صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی بلکہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ہنر کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ’معرکۂ حق‘ کا سکہ چل گیا
انہوں نے کہا کہ ٹائپ 054A/P فرگیٹس بھی چین پاک بحری تعاون کی اہم کامیابی ہیں، جو نیوی کی ایئر ڈیفنس، اینٹی سب میرین وارفیئر اور میرٹائم سرویلنس کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہیں۔
ایڈمرل اشرف نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارمز شمالی عربی سمندر اور broader انڈین اوشن میں سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی جدید ٹیکنالوجیز جیسے ان مینڈ سسٹمز، مصنوعی ذہانت اور ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر میں بھی چین کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’سی گارڈین‘ کا آغاز
معاہدے کے تحت، پہلے 4 ڈیزل الیکٹرک اٹیک سب میرینز چین میں تیار کی جائیں گی جبکہ باقی جہاز پاکستان میں اسمبل کیے جائیں گے تاکہ ملکی تکنیکی صلاحیتیں مضبوط ہوں۔ اب تک تین سب میرینز چین کے یانگزی ریور میں لانچ کی جا چکی ہیں۔
ایڈمرل اشرف نے کہا کہ چینی سازوسامان قابل اعتماد اور پاکستان نیوی کی عملی ضروریات کے مطابق ہے، اور یہ دونوں ممالک کی بحری تربیت، مشترکہ مشقیں، اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کا بحری تعاون دوستی، اعتماد اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر مبنی ہے، اور آنے والے عشرے میں یہ شراکت داری جدید ٹیکنالوجیز، ان مینڈ سسٹمز، میرین ریسرچ اور بحری صنعت کی ترقی تک پھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پاکستان نیوی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف چینی سب میرین