کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی۔
(جاری ہے)
کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے ماہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسیفی یونٹ کمی مانگی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کیمطابق اس کمی سے 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر ابھی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درخواست کے الیکٹرک
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔