پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیرِ اعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے، غیر ضروری بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی اور عمران خان اور دیگر بے گناہ اسیران کی رہائی کی جدوجہد پر مرکوز رکھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) گروہی تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں منگریو برادری کے دو فریقین کے درمیان ہوا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے، اینٹوں کا استعمال ہوا جس میں شیر محمد منگریو، نواز علی منگریو، راشد علی منگریو سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہالانی اسپتال منتقل کر دیاہے، ہالانی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل بھی دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا آج کا تصادم اسی سلسلے کی کڑی ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔موٹر سائیکل ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، موٹر سائیکل ڈکیتی کا واقعہ ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں روہڑی کینال پل پر ہوا جہاںرہزنوں نے اسلحہ کے زور پردالی جانے والے موٹرسائیکل سوار جمیل احمد سے موٹر سائیکل 45 ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں تگیو وگن کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر عابد علی وگن سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے، عوام کے تعاقب پر رہزن موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سیدو باغ میں شہاب عرف نندو کلہوڑو کی اعلیٰ نسل کی بکری اور ٹریکٹر کی بیٹری نامعلوم چرا کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔