راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس راجا رفعت مختار کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل کرنے کی نیت نہیں تھی، اداکارہ نادیہ حسین
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے پولیس سروس کے افسر راجا رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا جو اس وقت بطور آئی جی موٹروے پولیس خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح گریڈ 20 کے پولیس سروس افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیے: سمندری راستے لوگوں کو یورپ بھجوانے والے 3 ملزمان گرفتار
وقار الدین سید کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی ایف آئی اے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی راجا رفعت ڈی جی ایف آئی اے وقار الدین سید.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایف ا ئی اے ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی راجا رفعت ڈی جی ایف ا ئی اے وقار الدین سید ایف ا ئی اے ڈی جی ایف
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔