ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے کے خوبصورت ڈرون مناظر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی، گڑھی خدا بخش میں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی نے جلسہ کیا، جس سے بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں نے 30 ایس پیز کی نگرانی میں سیکیورٹی فرائض انجام دیے۔
خواتین ، ٹریفک اور سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کیلئے موجود تھے، 100 واک تھرو گیٹ اور 150 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔
بلاول بھٹو کا سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اعلانپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے حکومت سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ دے رہی ہے۔
برسی کے مرکزی جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دن بھر اپنے شہید رہنما ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
کارکنوں کی رہنمائی کیلئے گڑھی خدا بخش میں مزار کمیٹی کا کیمپ لگایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو برسی کے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلام آباد جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے۔
ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔